Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

کیا علی ظفر سندھی زبان میں گانا تیار کررہے ہیں؟

SAMAA | - Posted: Nov 11, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 11, 2020 | Last Updated: 12 months ago

سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس ایسا لگ رہا ہے کہ وہ سندھی زبان میں نیا گانا تیار کررہے ہیں ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی طفر سندھی اجرک پہنے ڈانس کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ 14 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ بھی موجود ہیں ۔

عروج فاطمہ نے گزشتہ برس علی ظفر کے ساتھ ہی بلوچی گیت ‘لیلیٰ و لیلیٰ‘گاکر گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’ایک تو موبائل فون ہر جگہ پہنچ جاتا ہے اس ویڈیو کے بارے میں کل بتاؤں گا ۔

گزشتہ ماہ بھی ایک اسی طرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس پر علی ظفر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ یہ کس نے لیک کردیا ‘۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube