شعمون عباسی فلم’دہلی گیٹ‘کے آخری مرحلےکیلئے لاہور پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2020 | Last Updated: 7 months ago

اداکارو ہدایت کار شعمون عباسی فلم ’دہلی گیٹ‘ کے آخری مرحلے کی عکسبندی کے لیے لاہور پہنچ گئے۔

شعمون عباسی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ وہ فلم کی عکسبندی کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فلم کے آخری مرحلے کی عکس بندی مکمل کریں گے فلم کے ہدایت کار ندیم چیمہ ہیں۔

View this post on Instagram

Lahore #Dehligate last spell Wish me luck 🤞

A post shared by Shamoon Abbasi (@shamoon_abbasi_official) on Nov 4, 2020 at 9:27pm PST

یہ فلم رومانٹک تھرلر ہے جس میں شمعون عباسی “ملک گولڈ ” نامی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم اندرون لاہور کے 13 دروازوں میں سے ایک کے نام پر بنائی گئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق فلم لاہور کے اندرون دروازوں کی ثقافت پر مبنی فلم دہلی گیٹ کی عکس بندی لارنس گارڈن میں کی گئی، کالج کے لڑکے لڑکیوں سمیت اداکار یاسرخان،سوزین فاطمہ ، شہریار چیمہ اور دیگر فنکاروں نے حصہ لیا ۔

جس کی کاسٹ میں جاوید شیخ، شفقت چیمہ، روما مشل، خالد بٹ، قوی خان، یاسر خان ، سوزین فاطمہ اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کی کہانی محمد کمال پاشا نے لکھی ہے جو جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فی الحال فلم کی شوٹنگ جاری ہے اورامکان ہے کہ اسے رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube