Thursday, January 21, 2021  | 6 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ثناء اورعمیر کی منگنی کی تصویر سے متعلق دلچسپ کہانی

SAMAA | - Posted: Nov 5, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 5, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستانی شوبز کے نئے جوڑے اداکارہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انکشاف کردیا۔

انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمیر جسوال نے بتایا کہ یہ اُس وقت کی بات ہے جب ہماری منگنی ہوئی تھی، میں اس بات پر بہت زیادہ پریشان تھا کہ میں نے منگنی کے حوالے سے کپڑے (کُرتا شلوار) نہیں پہنا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ میں آپ کو سچ بتاتا ہوں کہ میں اپنی موٹرسائیکل چلا رہا تھا اور تھوڑی دیر پہلے ہی ثناء کے گھر سے گیا تھا۔

عمیر جسوال نے بتایا کہ ثناء میری یہ حالت دیکھ کر مشتعل ہوئی مگر وہ مسلسل ہنس رہی تھی اور مجھ پر دباؤ ڈال رہی تھی کہ کم از کم بائیکر والی جیکٹ پہن کر یہ تصویر بناؤں۔

عمیر نے لکھا کہ اس لمحے کی تصویر بنوانا ہمارے لیے خوشگوار لمحہ تھا۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر ثناء جاوید نے بھی منگنی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اکیلی ہار پہن کر بیٹھی ہوئیں تھیں۔

ثناء نے لکھا کہ یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب منگنی اور بات پکی ہوئی تھی، ہم نے ایک ساتھ تصویر اس لیے نہیں شیئر کی کیونکہ عمیر جسوال نے تقریب کے حوالے سے کپڑے نہیں پہنے تھے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ 20 اکتوبر کو ثناء اور عمیرنے اچانک اپنے نکاح کی تصاویرانسٹا پرشیئر کر کے دیکھنے والوں کوحیرت سے دوچار کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube