Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

حکومت کی جانب سے علی ظفر کیلئے ’شانِ پاکستان‘ ایوارڈ

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 12 months ago

کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران لوگوں کی مالی مدد کرنے پر پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو حکومت پاکستان کی جانب سے شانِ پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ’شان پاکستان ‘ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران ملک میں خدمات سرانجام دینے والے 38 شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

تقریب کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کووڈ-19 کے دوران انسانیت دوستی پر گلوکار علی ظفر کو ’شان پاکستان‘ ایوارڈ سے نوازا ۔

تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملک میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، طبی عملے، این جی اوز کے ہیروز سمیت سیکیورٹی و حکومتی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے دوران صدر مملکت نے گورنر ہاؤس میں بنائی گئی کورونا ہیروز وال کا افتتاح بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube