تصویر: انسٹاگرام اسٹوریز
شادی کے بعد پہلی بارایک ساتھ سیر وتفریح کیلئے نکلنے والی نئی نویلی جوڑی عمیرجسوال اورثناء جاوید ایک الجھن کا شکارہیں۔
انسٹااسٹوریزپرفالوورزکیلئے اپنی مصروفیات کی تصاویر شیئرکرنے والے ثناء اورعمیردوران سفر فیصلہ نہیں کرپارہے کہ انہیں کیا کھانا چاہیے۔
عمیر جسوال نےخوشگوارموڈ میں لی جانے والی تصاویرشیئرکیں اور کیپشن میں لکھا ” بلین ڈالرزکاسوال، بیگم کیا کھانا ہے؟”۔
اگلی ہی تصویرمیں گلوکارنے دُکھڑارویا ” کوئی پتا نہیں کیا کھانا ہے، بس سیلفی سے پیٹ بھرلو”۔
دوسری جانب ثناء نے انسٹااسٹوریزمیں عمیر کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا۔
ثناء اورعمیر 20 اکتوبرکو کراچی میں ہونے والی ایک سادہ تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جس کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پرفالوورز کو اپنی شادی کی اطلاع دی۔
اس خوشخبری کے جواب میں ملنے والی دعاوں اور نیک خواہشات پر عمیر نے اپنی اور ثناء کی جانب سے سب کیلئے شکریہ کا پیغام لکھا تھا۔
Allah jOri salamat rakhy