Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

صوفیانہ کلام، علی ظفر اور سلمان احمد ایک ساتھ

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 12 months ago

معروف گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مشہور گٹارسٹ سلمان احمد کے ساتھ صوفی کلام کی پریکٹس کررہے ہیں ۔

اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں علی ظفر نے لکھا کہ اتفاق سے پہلی دفعہ معروف گٹارسٹ سلمان احمد کے ساتھ صوفی کلام ’چار چراغ تیرے بلن ہمیشہ‘گایا ، ہمارے پیچھے خوبصورت جھیل ہے جہاں غروب آفتاب کا وقت ہورہا ہے ۔

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے عظیم صوفی شاعروں اور ان کی تہذیب میں بہت سارے سوالوں کے جواب ملتے ہیں ۔

اس سے قبل آج وزیراعظم عمران خان نے معروف گلوکار علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیرنامزد کیا۔

ٹوئٹر پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے سب سے پہلے اور بڑے علمی شہر نمل نالج سٹی کا سفیر نامزد کیا جانا اعزاز کی بات ہے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube