Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

وزیراعظم نےعلی ظفرکو”نمل نالج سٹی”کا سفیرنامزدکردیا

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 12 months ago

تصویر:سماء ڈیجیٹل

وزیراعظم عمران خان نے معروف گلوکار علی ظفر کو “نمل نالج سٹی ” کا سفیرنامزدکردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراس حوالے سے خوشی کا اظہارکرنے والے علی ظفر نے لکھا ” وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے سب سے پہلے اور بڑے علمی شہر “نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد کیا جانا اعزاز کی بات ہے” ۔

علی ظفرنے تقریب کی تصاویر شیئر کرنے کے علاوہ بطور چیئرمین نمل ایجوکیشن فاونڈیشن دیا جانے والا عمران خان کا ویڈیو بیان بھی شیئرکیا۔

ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔ انہوں نے منصوبے کی تفصیلات کے علاوہ شوکت خانم اسپتال کی طرح اس پروجیکٹ کیلئے بھی عوام کی جانب سے تعاون کی امید ظاہرکی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹرہینڈل سے نمل نالج سٹی کا ماسٹرپلان بھی شیئرکیا۔

نمل نالج سٹی وزیراعظم کے آبائی علاقے میانوالی میں دوردرازعلاقوں میں رہنے والی پسماندہ آبادی کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube