Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

گلوکارہ نیہا ککڑ کی شادی کی تقریبات، تصاویر وائرل

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں گزشتہ روز اُن کی ہلدی کی رسم کی گئی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کی گزشتہ روز ہلدی کی رسم کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس کی تصویریں اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں نیہا ککڑ نے ہلدی کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر روہن پریت سنگھ نے پگڑی کے ساتھ پیلا کُرتا پہنا ہوا ہے۔

اس سے قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیہا ککڑ اور روہن پریت کے ایک فین کلب کی طرف سے دونوں کی شادی کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

اس کارڈ میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت 26اکتوبر کو پنجاب میں شادی کرنے جا رہے ہیں حالانکہ اب تک نیہا ککڑ اور روہن پریت دونوں کی طرف سے آفیشیل کسی بھی طرح کا شادی کا کارڈ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیہا ککڑ نے وہ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جب گلوکار روہن پریت سنگھ نے اُنہیں شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Nooryameen  October 26, 2020 10:47 am/ Reply

    Happy marriage

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube