Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شدیدمخالفت کے باوجود”مرزاپورسیزن2″ ریلیز

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: ایمیزون پرائم ٹوئٹر

ایمیزون پرائم نے بھارت میں شدید مخالفت کے باجود ویب سیریز “مرزا پور سیرن 2” کوگزشتہ روز 23 اکتوبرکوریلیزکردیا۔

بھارتی اخبارانڈین ایکسپریس کے مطابق تھرلر کرائم سیریزمرزاپور 2 کی کہانی سیزن ون سے بہتر قراردی جارہی ہے۔ یہ بھارت کی تیسری اوریجنل ویب سیریز ہے جسے ایمیزون پرائم پرریلیز کیا گیا۔

مرزاپور، اتر پردیش میں فلمائی جانے والی ایک کرائم سیریز ہے جسے سال 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ پہلے سیزن کی بے پناہ کامیابی کے بعد دوسرا سیزن پیش کیا گیا جو رواں سال کے آغازمیں اسٹریمنگ کیلئے شیڈول تھا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے باعث تاخیرکا شکار ہوا۔

ویب سیریزمیں ریاست اترپردیش اوربہارکے درمیان واقع علاقے پورو وانچل میں حکمرانی کی جنگ دکھائی گئی ہے جو کئی سال تشدد کا مرکز بنارہا اوریہاں کے لوگ بھی ئی ریاست کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں ۔

اس سے قبل سیریزمیں گڈو پنڈت کا کردارادا کرنے والے اداکارعلی فضل کی ایک ایڈٹ شدہ جعلی ٹویٹ کو بنیاد بناتے ہوئے بھارت میں انتہا پسند ہندووں نے مرزا پور سیزن 2 کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی تھی۔

اگست میں کی جانے اس ٹویٹ میں اداکارنے سیریزمیں شامل ایک ڈائیلاگ” شروع مجبوری میں کیے تھے، اب آئے گا مزا” لکھا تھا۔ متعصب افراد نے اس ٹویٹ کوایڈٹ کرتے ہوئے جنوری میں نئی دہلی میں متنازع شہریت کے قانون کیخلاف احتجاج کے دوران فسادات میں ہلاک پولیس افسر کے ہاتھ کی تصویر لگادی جو سیریز کے اس مکالمے کے ساتھ متنازع دکھائی دینے لگی۔

بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان اداکار علی فضل کوبھارت مخالف قراردیتے ہوئے مہم چلائی کہ عوام “مرزا پور سیزن 2” کا بائیکاٹ کریں تاہم سوشل میڈیا کے دور میں سچ سامنے آگیا کہ مذکورہ ٹویٹ کا مقصد اداکار کیخلاف پروپیگنڈہ تھا۔

سیزن 2 میں پنکج تریپاٹھ کو اکھنڈا تریپاٹھی، دیویندو شرما کو منا تریپاٹھی، علی فضل کو گڈو پنڈت، شریتا تریپاٹھی کو گج گامنی گپتا عرف گولو گپتا اور راسیکا دگل کو بینا تریپاٹھی کے کردارمیں دیکھا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube