Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اقراء عزیزکوناشتےمیں اتناوقت کیوں لگا؟

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

اداکارہ اقراءعزیزاور یاسرحسین ہمیشہ ہی اپنے فالوورزکو تازہ ترین سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں اورایک دوسرے کی سوشل پوسٹس پرتبصرہ کرنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

حال ہی میں یاسر نے اقراء کی ایک تصویرشیئر کی جس مین وہ بڑے ہی ریلکس موڈ میں آرام دہ صوفہ پربیٹھی ہیں۔

دلچسپ کیپشن میں یاسرنے لکھا” میں نے مکئی کی روٹی کھائی، چائے پی لی، اس سے پہلے جوس پیا، پھر میں موگیمبو (پالتو کتے) کو واک پر لے کرگیا۔ واپس آیا تو اقراء عزیز اپنا وہی ایک فرنچ ٹوسٹ کھا رہی تھیں”۔

جواب میں اس پوسٹ پرکمنٹ کرتے ہوئے اقراء نے کچھ یوں وضاحت دی ” کیونکہ میں اس حیرت انگیز کمرے کو دیکھ رہی تھی”۔

یہ جوڑا حال ہی میں ہنزہ کی سیرسے واپس آیاہے جہاں گزارے خوشگوار لمحات کی تصاویر دونوں نے مداحوں کیلئے شیئرکیں۔

 
 
 
View this post on Instagram

Khanabad ki Family♥️ #hunza #memories

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz) on Oct 20, 2020 at 7:43am PDT

 
 
 
View this post on Instagram

#hunza #love #husbandandwife

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz) on Oct 15, 2020 at 12:39am PDT

اقراء عزیزان دنوں اداکارفیروزخان کے ساتھ اپنے نئے آنے والے ڈرامے “خُدااور محبت ” کے سیزن 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا اسکرپٹ ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے۔

اس کے علاوہ اقراء جلد ڈرامہ سیریل ” رقیب سے” میں نظر آئیں گی جسے ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار بی گل نے تحریر کیااور ہدایتکار کاشف نثارہیں۔ اقراء کے علاوہ نعمان اعجاز، فریال محمود ، حدیقہ کیانی اورثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ حدیقہ کیانی اس ڈرامے سے ایکٹنگ ڈیبیو کررہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube