Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شعیب منصورکےنئےپروجیکٹ میں مایاعلی اورعمادعرفانی ایک ساتھ

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: سماءڈیجیٹل

مایا علی کو نئی فلم میں دیکھنے کے منتظران کے مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے، اداکارہ نے عماد عرفانی کے ساتھ معروف ڈائریکٹر شعیب منصور کی نئی فلم سائن کرلی ہے۔

اس حوالے سے جوش وخروش کااظہارکرنے والی نے مایا نے انٹرٹینمنٹ سائٹ گلیکسی لالی ووڈ سے بات کی۔

مایا کا کہنا ہے کہ میں خود کوخوش قمست تصور کرتی ہوں، مجھے شعیب صاحب کی کال آئی اورجواگلی بات میں جانتی تھی وہ یہ تھی کہ میں یہ کردار ادا کررہی ہوں۔ یہ احساس ناقابل بیان ہے۔

مایا نے اپنی ایکسائٹمنت کا بتاتے ہوئے مزید کہا کہ اپنی پہلی فلم کےلئے احسن رحیم ، دوسری فلم کے لئے عاصم رضا جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کے بعد ،میں واقعتا فخرمحسوس کرتی ہوں کہ مجھے اپنی تیسری فلم میں شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے جومیرے لئے بہت بڑی بات ہے۔

اداکارہ نے نئی فلم میں اپنے کردارکے حوالے تفصیلات ظاہر نہیں کیں تاہم اتنا کہا کہ ایسا کردار میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب مایا اورعماد ایک ساتھ کسی پروجیکٹ میں جلوہ گرہوں گے، اس سے قبل مایاعلی کو آخری بار بڑی اسکرین پرفلم ” پرے ہٹ لو” میں شہریارمنورکے ساتھ دیکھا گیا تھا جبکہ عماد عرفان بطور مہمان اداکار ” سات دن محبت ان” میں نظر آئے تھے۔

فلم کے علاوہ مایا ڈرامہ سیریل ” پہلی سی محبت ” سے چھوٹی اسکرین پر بھی واپسی کیلئے تیار ہیں جس کے ڈائریکٹر انجم شہزاد اور رائٹر فائزہ افتخار ہیں۔

شعیب منصورپاکستان شوبز انڈسٹری کا بڑا نام ہیں جواس سے قبل ” خدا کے لیے ” اور”بول” جیسی فلموں کی ہدایتکاری کرچکے ہیں۔

مایا علی کی اس نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز دسمبرمیں متوقع ہے تاہم فلم کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube