Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

کوک اسٹوڈیوسیزن13،میشاشفیع کی4 سال بعد واپسی

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فائل فوٹو

کوک اسٹوڈیو کے4 سیزنز کا حصہ رہنے والی گلوکار میشا شفیع 4 سال بعد ایک بار پھر اس پلیٹ فارم پرواپسی کررہی ہیں۔

سال 2018 میں گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد سے اس حوالے سے قانونی جنگ لڑنے والی میشا کا یہ پہلا بڑا پروجیکٹ ہے۔

میشا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اس حوالے سے 2 ٹویٹس کیں، ایک میں کوکا کولا کی جانب سے سیزن 13 کی اناوسمنٹ کیلئے تیار کیا جانے والا ٹی وی سی شامل ہے جس میں معروف پنجابی گانا ” نیڑے آظالما وے ” میشا کی آواز میں ہی شامل کیا گیا ہے۔

میشا نے مداحوں کو سیزن 13 کے جلد آغاز کی خوشخبری سناتے ہوئے اگلی ٹویٹ میں بتایا کہ وہ کوک اسٹوڈیو 2020 میں واپس آرہی ہیں۔

کوکاکولا کا نیا میوزیکل ٹی وی سی دیکھنے کے بعد سے ہی شائقین سیزن 13 کے منتظرہیں۔

سب سے پہلے سال 2010 میں سیزن 3 میں کوک اسٹوڈیو کا حصہ بننے والے میشا نے 2 گانے “چوری چوری” اور ” الف اللہ” پرپرفارم کیا تھا۔ سیزن 5 میں بھی اقبال بانو کی گائی ہوئی معروف غزل ” دشت تنہائی” گانے کے علاوہ چکوال گروپ کے ساتھ مل کر کلام “عشق آپ بھی اولا” پر پرفارم کیا تھا۔

اس کے بعد میشا 2014 میں سیزن 7 کا حصہ بنیں اور ملکہ ترنم نورجہاں کا گانا ” سن وے بلوری اکھ والیا” گایا۔ 2016 کے سیزن 9 میں میشا نے ” بھولے بھالے” ،”آیا لڑیے نی تیرا” اور “اے راہ حق کے شہیدوں” پر پرفارم کیا تھا۔

یاد رہے کہ علی ظفر نے میشا کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کو مستردکرتے ہوئے سیشن کورٹ لاہور میں ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ اس دعوے پرگزشتہ 2 سال کے دوران درجنوں سماعتیں ہوچکی ہیں۔

ستمبر 2020 میں ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت 9 شخصیات کیخلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا جن میں اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمربھی شامل ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز سیشن کورٹ لاہورنے علی ظفر کے دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کیلئے میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube