Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

پاکستان کی معروف سیلیبرٹیزنےنیل پالش کیوں لگالی؟

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 1 year ago

تصویر: شنیرااکرم/ ٹوئٹر

پاکستان شوبزانڈسٹری اور کرکٹ کے میدان سے کچھ معروف سیلیبرٹیز کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں انہوں نے ہاتھ کی ایک انگلی پر نیل پالش لگا رکھی ہے۔

یہ تمام افراد دراصل ” پالشڈ مین ” مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد بچوں پر تشدد کیخلاف آواز اٹھانا ہے۔

View this post on Instagram

Every child deserves the right to feel safe and protected. But here we are in 2020 where more than 10 children a day in Pakistan are subjected to abuse and violence (and that’s only what is being reported). Too many lives are being taken at the hand of an adult and This needs to end. We need to break this subject wide open, hear our children’s cries and vow to protect the children of this country from further abuse. This October, men all over the country are coming together to say NO MORE to child violence and end the suffering. Join me and become a polished Man. So Man Up and Paint one or all of your nails and show Pakistan your softer side. Children stay strong in silence every day, there is nothing tougher than showing your solidarity and painting a nail for them 💙 Nominate 3 mates to do the same. #PakistanForPolishedMan #PakistanIsPolished #PolishedManCampaign #EndViolenceAgainstChildren #IamAPolishedMan #PolishedManPk @polishedman

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun) on Oct 18, 2020 at 1:35am PDT

اداکارہمایوں سعید نے انسٹا گرام پرویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا” رواں سال ہم ان ایک ارب بچوں کیلئے اپنا ایک ناخن پینٹ کر رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال تشدد کا سامنا کیا”۔

پروڈیوسرواداکارعدنان صدیقی نے بھی نیل پالش لگائے ہوئے اپنی تصویرشیئرکی اور کیپشن میں لکھا” ناخن کو پینٹ کریں اور بچوں پرہونے والے تشدد کیخلاف آواز اٹھائیں” میرے ساتھ شامل ہوں اور پالشڈ مین بن جائیں۔

View this post on Instagram

Every child deserves the right to feel safe and protected. But here we are in 2020 where more than 10 children a day in Pakistan are subjected to abuse and violence (and that’s only what is being reported). Too many lives are being taken at the hand of an adult and This needs to end. We need to break this subject wide open, hear our children’s cries and vow to protect the children of this country from further abuse. This October, men all over the country are coming together to say NO MORE to child violence and end the suffering. Join me and become a polished Man. So Man Up and Paint one or all of your nails and show Pakistan your softer side. Children stay strong in silence every day, there is nothing tougher than painting a nail for them 💙 Nominate 3 mates to do the same. . . . . #PakistanForPolishedMan #PakistanIsPolished #PolishedManCampaign #EndViolenceAgainstChildren #IamAPolishedMan #PolishedManPk @polishedman

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on Oct 17, 2020 at 7:55am PDT

انہوں نے پیغام دیا کہ مردحضرات اپنا ایک یا تمام ناخنوں پر کلر لگائیں اور پاکستان کو اپنا نرم رخ دکھائیں۔

کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرااکرم نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانی چہروں کا کولاج شیئر کرتے وئے اس مہم پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے چند نامور مردحضرات اپنی شخصیت کا نرم پہلو دکھاتے ہوئے ان لاکھوں بچوں کی نمائندگی کررہے ہیں جو ہرروز بالغان کے ہاتھوں ظلم سہتے ہیں۔ ہمارے ہیرو کہہ رہے ہیں کہ “ہم اپنے ملک میں بچوں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے”۔

شنیہرا کے مطابق ” پولشڈ مین کمپین سالوں سے جاری ہے،تشدد کا شکار بچوں کی مدد کیلئے پاکستانی سیلیبرٹیزاور اسپورٹس کے ستارے اس بین الاقوامی مہم میں شامل ہوئے ہیں”۔

شینیرا نے کہا ، # پولش مان مہم تقریبا years سالوں سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مشہور شخصیات اور کھیلوں کے ستارے پاکستان میں خاموشی سے دوچار بچوں کی مدد کے لئے اس بین الاقوامی مہم میں شامل ہوئے۔

شینیرا نے بچوں کے ساتھ بدسلوکی پر بات چیت کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے دیگر مردحضرات کو اس مقصد میں شامل ہوکر حمایت کرنے کی تاکید کی۔

مہم کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا “بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں بات کرنا کچھ نہ کہنے سے بہترہے۔ ہمیں اس موضوع پر ضروری گفتگو کے ساتھ پاکستان میں لوگوں کے گھروں میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اور اگر کوئی ناخن رنگ کربیداری کی لہرلاسکتا ہے تو آج ہی ایسا کریں”۔

پالشڈ مین کمپین میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے علاوہ شہزاد رائے ، میکال ذوالفقار، معمر رانا، فخر عالم اور بلال اشرف سمیت دیگرمعروف شخصیات شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube