Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامرکوانسٹاگرام فلٹرکاغلط استعمال مہنگا پڑا

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: ہانیہ عامر/انسٹاگرام

انسٹاگرام فلٹر کا استعمال تصاویر کو خوبصورت بنا سکتا ہے ، لیکن محتاط رہیں کیونکہ آپ کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

ہانیہ عامرنےکچھ تصاویرکیلئے انسٹا کا “بے بی فیس” فلٹر استعمال کیا لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھیں کہ اس کیلئے ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑتی ہے بصورت دیگر آپ کے ہونٹ قدرے سوجےہوئے نظر آئیں گے

گزشتہ کچھ عرصے سے یہ فلٹر استعمال کرنے والی ہانیہ پرفالوورز نے سرجری کروانے کا الزام دھردیا اور اس حوالے سے اداکارہ کوتنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

انسٹاگرام پرہانیہ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے خود کواحمق قرار دیتے ہوئے صورتحال بیان کی کہ کیسے اس فلٹرکاصحیح استعمال نہ جاننے کی بناء پران کے ہونٹ موٹے نظر آتے رہے اور بالآخرایک دوست نے انہیں یہ بات سمجھائی۔

ایک اور ویڈیو میں ہانیہ نے “فلٹرہے” لکھتے ہوئے فالوورز کو گڈ مارننگ کہا۔

View this post on Instagram

Filter hai. Subha Bakhair

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on Sep 21, 2020 at 7:13pm PDT

ہانیہ کی وضاحت کے باجود انسٹاصارفین کی تسلی نہ ہوئی، کسی نے لکھا ” فلٹر تو ہے لیکن جو لپ فلرہے اس کا کیا کریں؟۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا” یہ کیا عجیب سی شکل بنا لی ہے”۔

انسٹا پر30 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی خاصی ایکٹورہتی ہیں اورہلے گلے کے علاوہ اکثراپنی گلوکاری کی ویڈیوز بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

ہانیہ کا آنے والا پروجیکٹ ڈائریکٹرمہرین جبار کی میوزیکل ویب سیریز ” میرے دوست میرے یار سیزن 2 ” ہے جس میں ان کے ہمراہ عاصم اظہر بھی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube