Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حمزہ علی عباسی اورفیملی کی تازہ تصویروائرل

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago

تصویر:حمزہ عباسی انسٹاگرام

اداکارحمزہ علی عباسی اہلیہ اوربیٹے کے ساتھ ان دنوں امریکی شہرڈیلاس میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔

حمزہ اور نیمل سوشل میڈیا پر ٹرپ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے رہے ہیں، تازہ ترین شیئرنگ فیملی پکچر ہے جسے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام پرحمزہ نے نیمل اور مصطفیٰ کے ساتھ دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں اللہ کا شکرادا کیا۔

View this post on Instagram

Thankyou Allah ❤️

A post shared by Hamza Ali Abbasi (@realhamzaaliabbasi) on Oct 15, 2020 at 10:13pm PDT

حمزہ کی پوسٹ پرکمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے پسندیدگی کااظہار کیا۔

یہی تصویر نیمل نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئرکی، اس سے قبل نیمل خاور خان نے فالوورزکو اپنے ” نیچربے بی” سے ملوایا تھا۔

View this post on Instagram

Nature baby 🍁🍂🐿

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on Oct 14, 2020 at 12:30pm PDT

گھر سے باہر قدرتی ماحول میں یہ تصاویر بنوانے والی نیمل نے اسی مناسبت سے کیپشن میں مصطفیٰ کو “نیچر بےبی ” لکھا تھا، ان کی پوسٹ پر
ماہرہ خان، مایا علی، عمارہ حکمت سمیت دیگرشوبزشخصیات نے خوب تعریفی تبصرے کیے۔

نیمل اورحمزہ کی شادی اگست 2019 میں ہوئی تھی جس سے قبل نیمل نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا جبکہ نومبر 2019 میں حمزہ علی عباسی نے بھی اداکاری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے کااعلان کرتے ہوئے مذہبی ترویج اوراسی سے جڑے پراجیکٹس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حمزہ علی عباسی کی شوبزمیں واپسی

حال ہی میں حمزہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کے 2 پراجیکٹس زیرتکمیل ہیں۔

اس جوڑی کے یہاں 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان حمزہ اور نیمل نے سوشل میڈیا پر3 اگست کوکیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube