Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ویڈیو:نعمان اعجازاوربیٹےسے گانا”باری”سنیے

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکارنعمان اعجاز کا اپنے بچوں کے ساتھ خاصا دوستانہ تعلق ہے، ان کے مشاغل میں والد کا بھرپورساتھ ہوتا ہے۔

انسٹا گرام پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں نعمان اپنے بیٹے ریان کے ساتھ معروف پنجابی گانے ” باری ” پر طبع آزمائی کررہے ہیں۔ مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے اس گانے پرنعمان اعجاز نے کرسی کی مدد طبلے کا کام لیا اور خوب مہارت دکھائی۔

سازکے تو پورے نمبر ہیں لیکن آواز پر انسٹاصارفین کا ملا جلا ردعمل رہا۔ کئی صارفین باپ بیٹے کی گائیکی سے متاثر نہیں ہوئے جبکہ بیشتر نے اس کاوش کا سراہا۔

ایک صارف نے لکھا “ایسا گا کربھی اپ لوڈ کرنا، واہ” جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا “یہ ویڈیو ان کی آواز سے متعلق نہیں ، یہ بیٹے اورباپ کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے”۔

عفت عمر کے ساتھ نعمان اعجاز کا پرانا انٹرویوکیوں وائرل ہوا؟

ایسا پہلی بارنہیں کہ نعمان کاور ان کے بچوں کا بہترین تعلق سامنے آیا ہو، اس سے قبل اداکار نے ایک ویڈیو شیئرکی تھی جس میں وہ اپنے تینوں بیٹوں کے ہمراہ بھاتی گانے “آنکھ مارے ” پر ڈانس کررہے ہیں۔

انسٹا گرام پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے نعمان نے لکھا تھا ” بیٹوں کے ساتھ نیو ائرپارٹی”۔

اداکار کا آنے والا ڈرامہ ” رقیب سے” ہے جسے ایوارڈ یافتہ رائٹر بی گل نے تحریرکیا اور ڈائریکٹر کاشف نثارہیں۔

نعمان اعجاز پرتنقید کے بعد عتیقہ اوڈھو بول پڑیں

نعمان کے علاوہ اقراء عزیز، فریال محمود ،حدیقہ کیانی اورثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہیں، گلوکارہ حدیقہ کیانی اس ڈرامے سے ایکٹنگ ڈیبیو کررہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube