Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

یہ ظاہرمت کریں کہ آپ ٹھیک ہیں،سائرہ یوسف

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 days ago

تصویر: سائرہ یوسف/ انسٹاگرام

تقریبا ہر شخص اپنی زندگی میں کسی نہ کسی طرح کے ذہنی تناؤ سے گذرتا ہے ، لیکن اس کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتا ہے۔ اداکارہ سائرہ یوسف کی خواہش ہے کہ سب جان لیں، کسی سے ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنا ٹھیک ہے۔

وی جے انوشے اشرف نے اضطراب ، افسردگی اور تناؤ جیسے مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنی پسندیدہ 10 شخصیات سے بات کی ہے۔

انوشے نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ” میں نے چند ایسی شخصیات سے جن کی میں خود بہت بڑی پرستارہوں، پوچھا کہ وہ کس طرح سے کم یا شدید ذہنی دباؤ / اضطراب کا مقابلہ کرتے ہیں اوراسی قسم کی جدوجہد کا سامنا کرنے والوں کیلئے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں”۔

مجھے درد ہوتوآپ محسوس کرتی ہیں، انوشے اشرف کاپیغام

اس سلسلے کے 10 حصوں کی پہلی قسط میں انوشے نے اپنے مداحوں کیلئے سائرہ یوسف کا نقطہ نظر سامنے رکھا۔

سائرہ یوسف کا کہناہے کہ ” سب سے پہلے آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ جدو جہد کررہے ہیں۔ بہت سے لوگ اپنی پریشانیوں سے انکار کرتے ہوئے یہ ظاہر کرتے ہیں جیسے وہ ٹھیک ہیں۔ لیکن جب تک آپ اس چیز کو تسلیم نہیں کریں گے آپ واقعی اس پرکام نہیں کرسکتے”۔

اپنے حوالے سے بات کرتے ہوئے سائرہ کا کہناتھا کہ کسی سے بات کر کے اپنے خیالات کو پرسکون کرنے میں مدد ملی، انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آپ کو کیسا لگتا ہے اور اس کے پیچھے وجہ کیا ہے۔

نورے کی سالگرہ پر سائرہ یوسف کی خصوصی پوسٹ

ذہنی تناو کا سامنا کرنے والوں کیلئے سائرہ نے واضح کیا ” آپ تنہا نہیں ہیں، ہرکوئی اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موقع پراس کا سامنا کرتا ہے، یہ کم یا زیادہ ہوسکتا ہے۔ ہر ایک کی جدوجہد مختلف ہوتی ہے۔ سب کا بچپن، حالات و واقعات اور محرکات مختلف ہوتے ہیں”۔

انہوں نے زوردے کر کہا کہ ” یہ ضروری ہے کہ لوگ کسی سے کھل کربات کریں۔ وہ یہ بتانا نہیں چاہتے کہ وہ اس سے لڑرہے ہیں۔ میرے خیال سے اس حقیقت کے بارے میں بات کرنا اہم ہے چاہے یہ مسئلہ آپ کے دوستوں، فیملی ممرز یا کسی کولیگ کے ساتھ ہو”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube