Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فوادخان اورصدف کی فیملی میں نئے ممبرکی آمد

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 4 days ago

فائل فوٹو

معروف اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف فواد کے یہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مختلف سوشل سائٹس پرزیرگردش خبروں کے مطابق صدف نے گزشتہ روز 15 اکتوبر کو بیٹی کو جنم دیا ہے تاہم فواد یا ان کی اہلیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اس خوشخبری کااعلان نہیں کیا گیا۔

شوبزساتھیوں سمیت فواد خان کے مداح بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر صدف اور فواد کیلئے لکھا “خوشی کا یہ سب سے بڑا موقع مبارک ہو، نوزائیدہ بچہ امید کی علامت اور اللہ کی رحمت ہوتا ہے، دعا ہے کہ اس کی زندگی محبت اور خوشیوں سے بھرپور ہو”۔

صدف اور فواد کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کے پہلے سے 2 بچے ایان اورالیانا ہیں۔

سماء ڈیجیٹل کی جانب سے فواد خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کا موبائل نمبر بند ملا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube