Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے پاکستان چھوڑنے کافیصلہ کرلیا

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago

معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، وہ جلد جاپان منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ’سوال و جواب‘ کے ایک سیشن میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔

ایک صارف جن کا نام مسکان ہے، نے سوال کیا کہ آپ جاپان منتقل ہورہی ہیں؟، جس پر جنت مرزا نے مختصر جواب دیتے ہوئے صرف ’’ہاں‘‘ لکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اچھا ہے تاہم یہاں کے لوگوں کی ذہنیت ٹھیک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک کروڑفالوورزوالی پہلی پاکستانی ٹک ٹاکرجنت مرزا

جاپان میں مقیم پاکستانی ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ نومبر میں وطن واپس آئیں گی۔ وہ اپنے مداحوں کیلئے جاپان میں رہائش کے دوران تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

جنت مرزا کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے، انہوں نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: سرمدقدیرکےگانے”شاعر”میں جنت مرزاکاویڈیوڈیبیودیکھیے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے نامناسب اور غیر قانونی مواد کی موجودگی پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جاچکی ہے تاہم ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے حکام کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں نامناسب اور غیر مواد ہٹانے کے طریقہ کار پر گفتگو کی ہے، جس کے بعد مستقل قریب میں ایپلی کیشن کھلنے کے امکانات ہیں۔

مزید جانیے : جنت مرزاکاٹک ٹک پرپابندی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ شوق شوق میں یہاں تک پہنچ جاؤں گی، جب آپ کسی سے حسد نہیں کرتے تو صلہ مل ہی جاتا ہے۔

ایسی خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ جنت مرزا معروف پاکستانی فلم ساز سید نور کی پنجابی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube