Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

یہ میرےبس کی بات نہیں:یشمہ گل،نمرہ خان کی ٹک ٹاک ویڈیو

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 11 months ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

یشمہ گل کیمرے کے سامنے بہت پراعتماد ہیں لیکن ٹک ٹاک ویڈیو ان کے بس کی بات نہیں ، اداکارہ نے اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو فالوورز کے لیے شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا۔

انسٹا پر یشمہ نے قریبی دوست اورساتھی اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ ایک ٹاک ٹاک ویڈیو شیئر کی، نمرہ کی سنجیدگی اور تاثرات تو قابل ذکر ہیں لیکن پہلے سے ہی ہنسی روکنے کی کوشش میں ناکام ہونے والی یشمہ اچانک دوپٹہ گرنے پرکیمرے کے سامنے سے ہی ہٹ گئیں۔

یشمہ کےاعتماد کو سراہتے ہوئے نمرہ نے کیپشن میں لکھا ” ایک بار میں نے کوشش کی تھی کہ نمرہ جتنی اچھی ٹک ٹاک ویڈیو بنا سکوں لیکن بہت برے طریقے سے ناکام ہوگئی، یہ یقیننامیرے بس کی بات نہیں، لیکن پھربھی ویڈیو مزاحیہ ہے”۔

دوسری جانب نمرہ خان نے بھی یہی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” بعض اوقات اپنی بیسٹ فرینڈ کے ساتھ وقت گزارنا ہی وہ تھراپی ہے جس کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے”۔

View this post on Instagram

Sometimes having fun with ur best Frnd is all the therapy you need ….. @yashmagillofficial

A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official) on Oct 13, 2020 at 6:04am PDT

یشمہ گل نے حال ہی میں ہٹ ڈرامہ سیریل “پیار کے صدقے” میں ایک ضدی لڑکی کا کردار بخوبی نبھایا جبکہ کچھ عرصے سے کسی سیریل میں نظر نہ آنے والی نمرہ خان ان دنوں فیشن شوٹس میں مصروف ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube