Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ناصرخان جان کوہمسفرمل گیا

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: ناصرخان جان فیس بک

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹارناصرخان جان نے فالوورز کو اپنی منگںی اور آئندہ ہفتے نکاح طے پانے کی خوشخبری سنائی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرناصرنے لکھا ” الحمداللہ، آخرکارمیری منگنی ہوگئی”۔

اپنی ہونے والی شریک حیات کی خصوصیات گنواتے ہوئے ناصرخان جان نے مزید لکھا ” میری لائف پارٹنر بہت اچھی اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ ہمارا نکاح اگلے ہفتے ہوگا۔ میں نے اپنے تمام پرستاروں اورمیڈیا چینلزکو دعوت دی ہے، خوش آمدید”۔

منگنی سے متعلق ٹویٹ سامنے آنے کے بعد ان کے فالوورز کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سماء ڈیجیٹل نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کیلئے ناصر سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

ناصرخان جان دنیا بھرمیں کرونا سے متاثرہ افراد کاعلاج کرنے نکل پڑے

ناصر خان جان کو اکثران کی ویڈیوز کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ان کا انداز دوسروں سے ذرا ہٹ کرہے۔ ، کسی ویڈیو میں میک اپ سکھاتے نظر آتے ہیں تو کبھی خواتین کو خوبصورت نظر آنے کیلئے ٹپس دے رہے ہوتے ہیں، کبھی کچھ ایسا بھی کر ڈالتے ہیں کہ ویڈیو ہی متنازع قرار پاتی ہے۔

نیلم منیر سے دوستی ختم ہوچکی ہے، ناصر خان جان

رواں سال کے آغاز میں ناصر نے برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی حیثیت ٹھکرانے کے فیصلے پر اپنی اور ہیری کی فوٹوشاپڈ تصویر ٹوئٹر پرشیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس بڑے فیصلے کی وجہ کوئی اورنہیں خود ناصر خان جان ہیں۔

انہوں لکھا تھا ” آج ہیری کے ساتھ ملاقات میں تفصیل سے بات ہوئی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے شاہی خاندان کیوں چھوڑ دیا؟ اس نے جواب دیا، دیکھ ناصر ہم بچپن کے دوست ہیں، تو دنیا کی مشہور شخصیت بن گیا اور میں شاہی خاندان کا حصہ ہو کربھی تجھ جتنی شہرت حاصل نہ کرسکا۔ اب میں تہمارے جیسا بننے کا فیصلہ کرچکا ہوں “۔

سوشل میڈیا صارفین نے ناصر خان جان کی اس پوسٹ پر تنقید کے بجائے انہیں خوب سراہا اور کھلے دل سے تسلیم کیا کہ ایسا صرف وہی کرسکتے ہیں توعین ممکن ہے کہ اس منگنی کے پیچھے بھی کوئی ایسی ہی وجہ چھپی ہو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube