Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

ویب سیریز ’چڑیلز‘ کو پاکستان میں پیش کرنے پر پابندی

SAMAA | - Posted: Oct 7, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 7, 2020 | Last Updated: 12 months ago

پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کو بھارتی اسٹریمنگ چینل زی فائیو سے پاکستانی شائقین کے لیے ہٹا دیا گیا۔

چڑیلز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں اس بات کی تصدیق کی کہ زی فائیو پر پاکستان میں ان کی ویب سیریز کی قسطیں ڈیلیٹ کردی گئیں ہیں۔

عاصم عباسی نے کہا کہ حیران کن طور پر جس ویب سیریز کی دنیا بھر میں تعریفیں کی جا رہی ہیں اسے اپنے ہی ملک میں نہیں دکھایا جارہا۔

انہوں نے اقدام کو نہ صرف فلم سازوں، اداکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا بلکہ انہوں نے اس عمل کو خواتین، روشن خیال طبقے اور مالی بہتری کے لیے اسٹریمنگ سائٹس جیسے پلیٹ فارمز کا سہارا لینے والے تخلیقی افراد کے لیے بھی نقصان دہ قرار دیا۔

عاصم عباسی نے اپنی ٹوئٹس میں کہا کہ اس ملک کے متعدد فنکار اور اداکار مل کر کچھ نیا تخلیق کررہے ہیں، تاہم ان کی محنت پر پانی پھیرا جارہا ہے، ملک میں آرٹسٹوں کو ان کے کام کی وجہ سے دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں اور انہیں اخلاقیات کا درس دیا جاتا ہے۔

عاصم عباسی نے لکھا کہ ’چڑیلز‘ کی پاکستان میں بندش نہ صرف فنکاروں اور اداکاروں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ خواتین کے لیے بھی دل آزاری کا سبب ہے اور اس عمل سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ یہاں پر زن بیزار افراد کی حکمرانی ہے اور ان کی بات کو اہمیت دی جاتی ہے۔

عاصم عباسی کے بعد درجنوں شائقین نے بھی ’چڑیلز‘ کی پاکستان میں بندش پر برہمی کا اظہار کیا اور شائقین نے ویب سیریز کو بند کیے جانے کو آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا۔

دوسری جانب زی فائیو کے مطابق ویب سریز کو پاکستان میں سنسرشپ کے باعث اسٹریمنگ سے ہٹادیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ ’چڑیلز‘ کو رواں برس 11 اگست کو زی فائیو پر آن لائن ریلیز کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube