Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

اجے دیوگن کے بھائی فلمساز انیل دیوگن انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Oct 6, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 6, 2020 | Last Updated: 12 months ago

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کے چھوٹے بھائی اور فلم ڈائریکٹر انیل دیوگن گزشتہ شب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

اجے دیو گن نے ٹوئٹر پر اپنے بھائی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 45 سالہ انیل دیوگن اب اس دنیا میں نہیں ہیں ۔

انھوں نے لکھا کہ میں نے اپنے بھائی انیل دیوگن کو گزشتہ شب کھودیا،بھائی کی بے وقت موت نے ہمارے خاندان کو دکھی کردیا ہے پورا خاندان اسکی کمی کو ہمیشہ محسوس کرتا رہے گا۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ انیل دیوگن کی آخری رسومات کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے محدود پیمانے پر انجام دی جائے گی ۔

یاد رہے کہ انیل دیوگن نے اجے دیوگن کی فلم راجو چاچا اور بلیک میل کی ڈائریکشن دی تھی جبکہ فلم سن آف سردار کے کرییٹو ڈائریکٹر بھی وہی تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube