Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

صدف کنول کی تصویرپرشہروزکی شاعرانہ تعریف

SAMAA | - Posted: Oct 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فائل فوٹو

ماڈل صدف کنول نے اپنی ایک تازہ تصویر انسٹا پر شیئر کی جسے سراہتے ہوئے ان کے شوہر اداکار شہروز سبزواری نے خاصا شاعرانہ تبصرہ کیا ہے۔

مشرقی انداز میں صدف کی یہ تصویر ان کے تازہ فیشن شوٹ سے لی گئی ہے جس میں صدف نظریں نیچے کرکے چہرہ جھکائے کھڑی ہیں۔

View this post on Instagram

@parniyaanbyayesha ✨

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal) on Oct 1, 2020 at 7:08am PDT

صدف کے فالوورز اور شوبزساتھیوں نے ان کا یہ انداز پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے وہیں شہروز کا تبصرہ ذرا ہٹ کررہا۔ اداکار نے شہرہ آفاق موسیقار وگائیک نصرت فتح علی خان کی گائی ہوئی غزل “آفرین آفرین” کا ایک مصرعہ ” آنکھیں نیچے ہوئیں تو حیا بن گئیں” لکھ ڈالا۔

شہروز کی اس تعریف پر صدف نے ایمو جیز بناتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اس سے قبل صدف کی سالگرہ پر شہروز نے انسٹگرام پر وش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے ہر روز مسکرانے کی وجہ تم ہو۔

View this post on Instagram

You are the reason I smile everyday. – Happy birthday My All ♥️

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari) on Aug 28, 2020 at 12:02pm PDT

مئی 2020 میں اداکارشہروزسبزواری کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کرنے والی ماڈل صدف کنول نے شادی کے بعد شہروزکی پہلی سالگرہ پر ان کے لیے دلکش پیغام کے ساتھ اپنی محبت کا اظہارکیا ہے۔

صدف کنول اور شہروز نے اپنی شادی کااعلان 31 مئی کو انسٹاگرام پرکیا تھا۔ اس سے قبل شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔ دونوں نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

شادی کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے شہروز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کا کوئی کردارنہیں تھا ۔ میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube