Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہمایوں سعیدکےبھائی اداکارسلمان سعید کی شادی،تصاویروائرل

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تصویر: سلمان سعیدانسٹاگرام

اداکارہمایوں سعید کے بھائی سلمان سعید کی شادی گزشتہ روزلاہورمیں ہوئی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہیں۔

ہمایوں سعید کی جانب سے مدعو کیے جانے والے خاص مہمانوں میں ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کے رائٹرخلیل الرحمان قمر،ڈائریکٹر ندیم بیگ ،ساتھی اداکارعدنان صدیقی، واسع چوہدری، احمد علی بٹ، شان شاہد، عمران اشرف اعوان ، کرکٹراظہرعلی اور دیگر شریک تھے۔

احمد علی بٹ نے انسٹا پر ایک خوبصورت تصویرشیئرکی۔

دُلہا سلمان سعید نے انسٹااسٹوریز پر تقریب سے قبل بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات شیئرکیے۔

تقریب کی آفیشل فوٹوگرافی ” زرتاش ویڈنگز” نے کی جنہوں نے انسٹا پر تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ اوراحمد علی بٹ کی اہلیہ فاطمہ بھی نمایاں ہیں۔

اداکارعمران اشرف اعوان نے بھی فُل تیاری کے ساتھ تصویرفالوورزکیلئے شیئرکی اوردلچسپ کیپشن میں دُلہے کوٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” ایسے ہی ذرا شادی پر”۔

View this post on Instagram

Aisay hi zara Shadi par @salmansaeedofficial Wearing @nauman_arfeen Hair and look @monafalak

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan) on Sep 25, 2020 at 9:25am PDT

بھائی کی طرح سلمان سعید بھی باصلاحیت اداکارمانے جاتے ہیں، ڈرامہ سیریل ” تم ملے” سے کیریئر کا آغازکرنے والے سلمان ” یہ شادی نہیں ہوسکتی”، “خود غرض” اوردیگرپراجیکٹس میں بھی کام کرچکے ہیں۔

اداکار کا حال ہی میں آن ائر جانے والا ڈرامہ ” میرا دل میرادشمن” ہے جس میں ان کی اداکاری کو بیحد پسند کیاگیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube