Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک اسٹارماروی چوہدری کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاک اسٹار ماروی چوہدری کے خلاف ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقتول علی نے بعض وجوہات کے بنا پر ملزمہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ماروی چوہدری کے خلاف مقدمہ مقتول علی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ سماء کو موصول ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق علی کافی عرصہ سے ماروی چوہدری کے ساتھ کام کرتا تھا۔ گزشتہ دنوں اس نے ماروی کے ساتھ کام چھوڑ دیا مگر ماروی بار بار اسے فون کرکے بلاتی رہی۔

ایف آئی آر کے مطابق علی کے والدین نے جب اس سے کام چھوڑنے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ ماروی چوہدری ‘ایک بدکردار اور بدچلن’ عورت ہے۔ اس لیے اس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا جس پر علی کی والدہ نے خود فون پر ماوری چوہدری کو بتایا کہ علی آپ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا، آپ اس کو مجبور نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی نویلی دلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی

علی کے والد کے مطابق ماروی چوہدری نے دوبارہ فون کرکے بتایا کہ لاہور سے میرے جاننے والے آئے ہیں۔ علی کو ان کے ساتھ کام پر رکھوا دیتی ہوں۔ یہ ایک اچھا موقع ہے، آپ اس کو ضائع نہ کریں۔ اس یقین دہانی کے بعد ماں باپ نےعلی کو جانے دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق علی شام 5 بجے ماروی سے ملنے گھر سے نکلا اور پوری رات گھر نہ آیا۔ اگلی صبح پولیس نے علی کے گھر پہنچ کر اس کے والد کو اطلاع دی کہ آپ کا بیٹا مردہ پایا گیا ہے اور اس کی لاش اسلام آباد کے پمز اسپتال میں موجود ہے۔

علی کے والد نے لاش کی شناخت کے بعد ماروی سے رابطہ کیا اور جب ماروی سے ملنے گیا تو مدعی کے بقول ماروی چوہدری پہلے انکاری رہی مگر بعد میں وہ اس کے پاؤں پڑنے لگی کہ اس سے غلطی ہوئی ہے۔ اس نے علی کو اس لیے قتل کردیا کہ وہ کہیں اس کے راز فاش نہ کردے۔

یہ بھی پڑھیں: غفورحیدری کا انکشاف سازش پر مہر تصدیق ہے، مریم نواز

مقتول کے والد کے بقول ماروی چوہدری ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہی کہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔ آپ مجھے جو چاہیں سزا دیں مگر پولیس کیس نہ بنائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ پوسٹمارٹم اور فرانزک رپورٹس کے بعد ہی موت کی وجوہات کا تعین ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube