Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کیاآپ کوماہرہ خان کا کردار”خرد”یاد ہے؟

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تصویر: ہم ٹی وی

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مقبول ترین ڈرامے “ہمسفر ” کے 9 سال مکمل ہونے پر ڈرامے کے حوالے سے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان نے ڈرامے میں “خرد” نامی لڑکی کا کردارادا کیا تھاجس کے لیے انہوں نے بیحد پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ڈرامے کے بہت سے یادگار مناظر کی ویڈیوزشیئر کرنے والی ماہرہ نے انسٹاپوسٹ کا آغاز ان جملوں سے کیا “اب کیا کہنا باقی ہے جو پہلے نہیں کہا گیا؟ ۔۔ ہوسکتا ہے کہ “ہمسفر کے بارے میں بات کرنے کیلئے ہمیشہ ہی کچھ باقی ہو”۔

اداکارہ نے لکھا ” خرد اب تک کا میرا سب سے اہم کردار ہے۔ وہ انتہائی شدت سے پیار کرتی تھی، پورے دل سے عطا کرتی تھی اور جب بات اس کی عزت نفس پرآئی تو وہ اسے اپنے دل کے سب سے زیادہ قریب رکھتی ہے، کیا خاتون تھی “۔

ماہرہ نے مزید لکھا ” لیکن جیسا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں ہمسفرآپ سب کا ہے، یہ سفرآپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے جنہوں نے 9 سال سے اس جادوکو زندہ رکھا ہوا ہے”۔ “ہمیشہ آپ کی مشکور اور ہمیشہ آپ کی ۔ میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں، ماہرہ “۔

فرحت اشتیاق کے ناول کی ڈرامائی تشکیل پر مبنی یہ ڈرامہ سال 2011 میں نشر کیاگیا تھا جس میں ماہرہ کے مقابل فواد خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ڈرامے کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ تھے جبکہ دیگر کاسٹ میں عتیقہ اوڈھو، نوین وقار، نورالحسن، بہروز سبزواری اور حنا خواجہ بیات شامل تھے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube