Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ارطغرل کی گوکچہ خاتون کاپاکستانی ڈیزائنرکیلئےبرائیڈل فوٹوشوٹ

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

حلیمہ سلطان کے بعد اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل “ارطغرل” کا ایک اور کردار گوکچہ خاتون بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہیں۔

ڈرامے میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی برکو کیراٹیلی نے معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے لیے برائیڈل شوٹ کروایا ہے۔

علی ذیشان نے سوشل میڈیا پرفی الحال اس حوالے سے تفصیلات نہیں دیں تاہم گلوس کلوزٹ پاکستان نامی انسٹا پیج پرشیئرکی جانے والی تصاویر اور ویڈیوزخاصی وائرل ہو رہی ہیں۔

مشرقی دلہن کے روپ میں روایتی زیورات کے ساتھ سجی سنوری اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہیں۔

اس سے قبل حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسرا بالجیک کیوموبائل اور پاکستان میں ٹیلی کام سروس پروائیڈرجازکی ابرانڈ ایمبیسڈر مقررکی جا چکی ہیں جبکہ انہیں پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں۔

ڈرامہ ” ارطغرل ” وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جا رہا ہے۔ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube