Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرامےکی آخری قسط کےساتھ علیزےشاہ کانیااندازبھی دیکھیے

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بالوں کو نیا انداز دیتے ہوئے ان کا رنگ تبدیل کیا ہے۔

انسٹاگرام پرپالتو بلی کے ساتھ شیئرکی جانے والی تصویرمیں علیزے کے برگنڈی بال دیکھے جاسکتے ہیں جو اداکارہ پر جچ بھی رہے ہیں۔

علیزے شاہ نے پوسٹ کے کیپشن کیلئے معروف امریکی سنگر کیٹی پیری کے گانے ” وائڈ اویک” کا انتخاب کیا جو مارچ 2012 میں ریلیز ہونے والے اسٹوڈیو البم ” ٹین ایج ڈریم ” میں شامل ہے۔

نعمان سمیع کی سالگرہ پرعلیزے شاہ کی خواہش

علیزے کا یہ کیپشن ان کے آن ائرڈرامے “میرا دل میرادشمن” کے اختتام کی نشاندہی بھی کررہا ہے جس کی آخری قسط آج نشرکی جائے گی۔

دوسری جانب ڈرامے میں علیزے کے ساتھی اداکار اورقریبی دوست نعمان سمیع نے بھی انسٹا پوسٹ میں ڈرامے کا ٹیزرشیئرکرتے ہوئے فالوورز سے کہا کہ اختتام کی 3 اقساط لگاتار نشرکی جا رہی ہیں، ضرور دیکھیں۔

علیزے شاہ اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’’ عشق تماشا ‘‘ کیلئے علیزے کو ’بیسٹ ٹی وی سینسیشن ‘‘ کا ہم ایوارڈ مل چکا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل “عہدوفا” میں بھی ان کی اداکاری کوبیحدپسند کیا گیا۔

تقریبا 4 ماہ قبل مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے ڈرامہ ” میرا دل میرا دشمن ” کی کاسٹ کو اپنے شو میں مدعو کیا تھا جس کے بعد نعمان سمیع ، علیزے شاہ، خود ندا یاسراور شو میں شریک ان کے شوہر یاسر نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube