Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کے مداحوں میں ہریتھک روشن بھی شامل

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

اداکارہ ماہرہ خان پاکستان شوبزانڈسٹری کا وہ نام ہیں جنہیں ملک کے علاوہ بین القوامی سطح پربھی بیحد پسند کیا جاتا ہے۔ ماہرہ کے فالوورز میں اب بھارتی اداکار ہریتھک روشن بھی شامل ہوگئے ہیں۔

ہریتھک نے حال ہی میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ کو فالو کرنا شروع کیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار کے اپنے انسٹا اکاونٹ پرفالوورز کی تعداد 32 ملین سے زائد ہے تاہم وہ خود صرف 170 لوگوں کو فالو کررہے ہیں جن میں اب ماہرہ بھی شامل ہیں۔

سال 2006 میں بطور وی جے کیرئیر کاآغازکرنے والی ماہرہ خان نے بہت جلد مقبولیت کی منازل طے کرتے ہوئے ٹیلیویژن اور فلم انڈسٹری میں بھی اپنی جگہ بنائی۔

پاکستان کے علاوہ انہوں نے 2017 میں بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ کے ساتھ فلم ” رئیس “سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا اور خوب پسندیدگی سمیٹی۔

ماہرہ خان کی آنے والی فلم “مولا جٹ ” ہے جو سال 1979 میں ریلیز ہونے والی مولاجٹ کا سیکوئل ہے۔ اداکارہ کے ساتھ اس فلم میں حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ مولا جٹ کا کردار فواد خان نے نبھایا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube