Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فہدمصطفیٰ20 سال پہلےکیسےدکھتےتھے؟

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تصویر: فہد مصطفیٰ انسٹاگرام

اداکارفہد مصطفیٰ نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے مداحوں کیلئے اپنی نوعمری کے دور کی تصویرشیئرکی ہے۔

انسٹا پر یہ تصویر شیئرکرنے والے اداکار نے لکھا ” جب میں 17 سال کا تھا”۔

View this post on Instagram

When i was 17 years old 🤫

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) on Sep 21, 2020 at 12:41pm PDT

چھبیس جون سال 1983 میں پیدا ہونے والے فہد مصطفیٰ عمر کی 37 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔ اس طرح سے یہ تصویر تقریبا 20 سال پہلے کی ہے۔

اس سے قبل ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران کے نام پیغام میں انہوں نے سوال کیا تھا کیا میراآپ کو ووٹ دینا صحیح فیصلہ تھا؟۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی اورمختلف مسائل کے باعث فہد مصطفیٰ نے بھی تحفظات کااظہارکرتے ہوئےلکھا تھا ” سر میں جانتا ہوں ملک چلانا کوئی آسان بات نہیں لیکن آپ کی اُس بات “یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ” کا کیا ہوا؟ جب آپ اپوزیشن میں تھے تو آپ ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے۔

فہد کی آنے والی فلم ” قائداعظم زندہ باد ” ہے جس میں وہ پہلی باراداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کررہے ہیں۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم “ایکٹران لاء” میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں ڈائریکٹرنبیل قریشی نے بتایا تھا کہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس افسرکا کردار نبھائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube