Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی بیبوکرینہ کپورکی 40 ویں سالگرہ

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تصویر:کرینہ کپورانسٹاگرام

بالی ووڈ کی بیبو اداکارہ کرینہ کپور آج اپنی چالیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

انسٹاگرام پرکرینہ نے اپنی ایک دلکش بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” کیونکہ میں اپنے 40ویں سال میں داخل ہوگئی ہوں۔ میں پیچھے دیکھتے ہوئے پیار کرنا، ہنسنا ، معاف کرنا اور بھول جانا چاہتی ہوں اور سب سے بڑھ کر مجھے طاقت دینے کے لئےمضبوط ترین قوت کا شکریہ،میرے تجربات اور فیصلوں کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے وہ عورت بنایا جو میں ہوں”۔

کرینہ نے اب تک کی زندگی کے تجربات کے نچوڑ اور اپنی عمر کے حوالے سے انسٹا پوسٹ میں لکھا ” کچھ صحیح ، کچھ غلط ، کچھ بہت اچھا ، کچھ نہیں لیکن پھر بھی ۔۔۔ بگ فورٹی نے اسے بڑا بنا دیا”۔

کرینہ کی بڑی بہن اداکارہ کرشمہ کپور نے سالگرہ کے کیک کے ساتھ کرینہ کی تصاویر شیئرکیں جس میں 40 کا ہندسہ نمایاں ہے۔

View this post on Instagram

Birthday girl ❤️❤️❤️ we love you #happybirthday #fabulousatanyage

A post shared by KK (@therealkarismakapoor) on Sep 20, 2020 at 12:55pm PDT

تصاویر میں خود کرشمہ ، ان کے والدین اور کرینہ کے شوہر اداکارسیف علی خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

چھوٹی بہن کیلئے پیارکا اظہارکرتے ہوئے کرشمہ نے دونوں کے بچپن کی تصویر بھی شیئرکی اورکیپشن میں لکھا “میں ہمیشہ تمہاری حفاظت کرتی رہوں گی۔ ہیپی برتھ ڈے مائی لائف لائن”۔

اکیس ستمبر سال 1980 میں پید اہونے والی کرینہ نے فلمی کیریئرکاآغاز سال جون 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم “ریفیوجی” سے کیا تھا جس میں ان کے مقابل ابھیشک بچن تھے۔

کرینہ اور سیف علی خان کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی ، دونوں کا ایک بیٹا تیمورعلی خان ہے۔

حال ہی میں انسٹا پوسٹ میں کرینہ نے فالوورز کو خوشخبری سنائی تھی کہ انہیں اور سیف کو اپنے دوسرے بچے ہی پیدائش کا بےصبری سےانتظار ہے جو سال 2021 میں ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube