Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

جگن کاظم کا تیسرابچہ، بیٹی یا بیٹا؟

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تصویر: جگن کاظم انسٹاگرام

اداکارہ اور ٹی وی شو میزبان جگن کاظم کے یہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے، جگن نے اپنے فالوورز کیلئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بچے کی جنس کا اعلان کررہی ہیں۔

مارننگ شو کی میزبانی کے علاوہ جگن اپنا یو ٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں، جہاں وہ ہیلتھ، بیوٹی، فوڈ سمیت دیگر موضوعات پر مختلف ویڈیوزشیئرکرتی ہیں۔

چند روز قبل جگن نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ اپنے تیسرے بچے کے حوالے سے جلد ویڈیو شیئرکریں گی۔ جگن کے پہلے سے 2 بیٹے حمزہ اور حسن ہیں۔

دونوں بیٹوں کے ہمراہ دلچسپ انداز بنائی جانے والی اس ویڈیو میں جگن نے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ہمیشہ سے بیٹی کی خواہش تھی اور اس بار ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوگی۔

ٹوئٹر پوسٹ میں جگن نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

جگن کی شادی سال 2013 میں فیصل ایچ نقوی کے ساتھ ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا حسن ہے جبکہ بڑا بیٹا حمزہ جگن کی پہلی شادی سے ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube