چڑیلزکےڈائریکٹرعاصم عباسی نے معافی مانگ لی

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 9 months ago

فائل فوٹو

بھارتی انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم زی 5 گلوبل پردکھائی جانے والی ویب سیریز” چڑیلز” کے ڈائریکٹر عاصم عباسی فرانسیسی مصورکا آرٹ ورک استعمال کرنے پرمعافی مانگ لی ہے۔

ٹوئٹرصارف آمنہ طارق نے تقریبا ایک ماہ قبل ٹویٹ میں بتایا تھا کہ “چڑیلز” میں دکھایا جانے والا خاکہ فرانسیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے کےخاکے کی نقالی ہے جو انہوں نے نیویارک ٹائمزکے اوپینین کے لیےبنایا تھا جسے چڑیلزکی ٹیم نے کریڈٹ دیے بغیر کاپی کیا، انہوں نے ٹویٹ میں فرانسیسی آرٹسٹ کو بھی ٹیگ کیا۔

جواب میں ملیکا فیورے نے بلا اجازت اور کریڈٹ دیے بغیر السٹریشن کے استعمال پرردعمل میں لکھا تھا “یہ بہت برا ہے، شیئرکرنے کیلئے شکریہ، میں اس معاملے کا جائزہ لوں گی” ۔

یہی نہیں، آمنہ طارق نے اداکارہ ثروت گیلانی کی انسٹااسٹوریز کا ایک اسکرین شوٹ بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ” اس خاکے کو انہوں نے بطور پوسٹر بھی استعمال کیا”۔

ڈائریکٹرعاصم عباسی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ” چند ہفتے قبل فرنچ آرٹسٹ کے ایک خاکے کی نقالی کامعاملہ علم میں آیا تھا جس پرہم نے فوری طور پرملیکا فیورے سے رابطہ کیا تا کہ اس حوالے سے ضروری اقدامات کیے جاسکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ آرٹ ورک اسٹوڈیو روکھان سے بنوایا گیا تھا اورمعاملے پر میری خاموشی اس لیے تھی کیونکہ پروڈکشن ہاوس کو درستگی کے عمل کیلئے وقت چاہیے تھا۔ میں اس بات پرسختی سے یقین رکھتا ہوں کہ تمام آرٹسٹوں کے حقوق محفوظ رہنے چاہئیں۔

عاصم عباسی نے اس معاملے پر ذاتی طور پر معافی مانگی۔

فلم ” کیک” کے بعد ڈائریکٹر عاصم عباسی کا یہ دوسرا پروجیکٹ ہے۔چڑیلز ان 4 خواتین کی کہانی ہےجو ایک خفیہ جاسوسی ایجنسی کھولتے ہوئے شہر کے اونچے طبقے کے دھوکے بازشوہروں کی حرکات کا پردہ چاک کرنا چاہتی ہیں اور زیادتی کا شکار، ہراساں کیے جانے والی اور بدسلوکی کا شکار ہونے والی خواتین کی نجات دہندہ بن جاتی ہیں۔ناظرین کواپنے سحرمیں جکڑنے اور تیز ی سے بڑھنے والی اسٹوری لائن سیکڑوں مسائل جیسے بچوں کے ساتھ زیادتی، جنسی تشدد،طبقہ اور ذات پات کی برتری وغیرہ کا احاطہ کرتی ہے۔

چڑیلزکے 4 رکنی گینگ میں ثروت گیلانی (سارہ ) ، نمرہ بُچّہ(بتول )، مہربانو(زبیدہ ) اوریاسرہ رضوی (جگنو ) شامل ہیں۔ چڑیلز کی 10 اقساط ہیں اورہرقسط 55 منٹ پرمشتمل ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube