Sunday, November 29, 2020  | 12 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کویت:نازیباویڈیوشیئرکرنےوالاپاکستانی اداکارجیل بھیج دیاگیا

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: گلف نیوز

کویت کی ایک عدالت نے پاکستانی اداکار فرحان ال علی کو اپنی نازیبا ویڈیوجاری کرنے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنا دی۔

عرب اخبار “گلف نیوز” نے القبص اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی نژاد اداکار کو اپنی ہی ویڈیو جاری کرنے کے جرم میں جیل بھیجا گیا اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔

عدالت نے فرحان ال علی کو سزا اور ملک بدری کے حکم علاوہ ایک ہزار کویتی دینارکا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس سے قبل جون میں کویتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کویتی ٹی وی کے متعدد سیریلز اوراسٹیج شوزمیں پرفارم کرنے والے اس اداکارپرسوشل میڈیا پرغیراخلاقی ویڈیوجاری کرنے کا الزام تھا اور اداکارنے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرے اسنیپ چیٹ اکاوںٹ کو ہیک کرلیا گیا تھا۔

بعد ازاں اداکار نے گرفتاری کے بعد اپنی نازیباویڈیو خود شیئر کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube