اداکارشان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو صرف پاکستان کا یار کہتے ہوئے ان کیلئے تعریفی ٹویٹ کی ہے۔
ٹوئٹرپرشان نے لکھا” خان صاحب کی ایک بات اچھی ہے، وہ یاروں کے یارنہیں ہیں ۔۔۔ صرف پاکستان کےیارہیں”۔
@ImranKhanPTI Khan sb ki ek baat bohat achee hai .. woh yaroon kai yaar nahee hain … sirf Pakistan kay yaar hain ♥️🙏🏼🇵🇰💯🧿
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) September 18, 2020
اداکارنے اپنے پیغام کے ساتھ دل، سوفیصد، پاکستان کے جھنڈے اور نظربد دُور کے ایموجیز بھی بنائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید نے شان کی ٹویٹ کولائک کرتے ہوئے جواب میں لکھا ” اور آپ بھی”۔
Aur aap bhi 🇵🇰
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 18, 2020
اس سے قبل بھی شان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سچ کے راستے پر ڈٹے رہنے کی تلقین کی تھی۔
عمران خان کے نام اپنے پیغام میں اداکار انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا ” آپ سچ کے راستے پراکیلے چل رہے ہیں جہاں کرپٹ لوگوں کا زوال ہوگا اورکمزور لوگ ابھریں گے۔ آپ حق کے راستے پرثابت قدم رہیں۔ کوئی طوفان اس کشتی کو ڈبو نہیں سکتا جس کے مقدرمیں کنارے لگنا ہو”۔
DearPM.. @ImranKhanPTI you are walking alone on the path of truth where the corrupt will fall & the weak will rise , stand firm , no storm can sink a ship that’s destined to reach the shores ,we are with you ,may ALLAH give you strength #pkzindabad 🇵🇰♥️. #plusOne #minusall pic.twitter.com/HpoSRnSlkX
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 1, 2020
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا تھا کہ اس جدوجہد میں ہم آپ کیساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو طاقت عطا کرے۔