Wednesday, December 2, 2020  | 15 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ملالہ یوسف زئی کا فلمی دنیا میں پہلا قدم

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 3 months ago

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی۔ اقوام متحدہ نے عالمی امور پر مبنی اپنی اس فلم کے لیے ملالہ یوسف زئی اور گلوکارہ بیونس سمیت دیگر مشہور شخصیت کو منتخب کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بتایا کہ اس فلم میں ایک بہتر اور ترقی یافتہ دُنیا کی تعمیر کے لیے درکار اقدامات کا تعین کیا گیا ہے کیونکہ عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں کافی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

فلم کا نام ‘ارجنٹ سلوشن فار ارجنٹ ٹائمز’ ہے جس کا پریمیئر 19 ستمبر کو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر پیش کیا جائے گا۔

عالمی امور پر مبنی یہ فلم سیارے کی نشاندہی پر مشتمل ہے جو 10 سالوں میں ہماری دُنیا کو تبدیل کرسکتی ہے۔

اس فلم میں گلوکارہ بیونس، ملالہ یوسف زئی، ڈان چیڈل، مشیل یہو اور وائٹیکر نظر آئیں گے جبکہ عالمی امور پر مبنی اس فلم میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ محمد اور سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس بھی دکھائی دیں گی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے بتایا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولیا رابرٹس اس فلم کی ریڈیو نشریات اور پوڈ کاسٹ ورژن کی میزبانی کریں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube