Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

صدف کنول کا تنقید کرنے والوں کو سخت جواب

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

شہروز سبزواری کی اہلیہ اداکارہ صدف کنول نے تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنی حد میں رہنا چاہیے۔

ماڈل صدف کنول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں وہ سوشل میڈیا صارفین کے تنقید بھرے تبصروں پر شدید ردّ عمل کا اظہار کر رہی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں صدف کنول نے کہا کہ جو لوگ میرا یہ پیغام سُن رہے ہیں وہ اپنی حد میں رہیں، خوش رہیں، بہت پیارے رہیں اور کسی کی بُرائیاں نہ کریں اور انسان کے بچے بن کر رہیں۔

صدف کنول نے اُن سے نفرت کرنے والوں سے کہا کہ وہ منفی پیغامات بھیجنا بند کریں۔

واضح رہے کہ رواں سال شہروز سبزواری کی ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کے بعد سے دونوں کو سوشل میڈیا پر بےحد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube