Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

نیٹ فلکس کوترکی میں متنازع فلم”کیوٹیز”کی ریلیزروکنی پڑی

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: نیٹ فلکس

اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے کم عمر بچیوں کو پرکشش بنا کرپیش کی جانے والی متنازع فلم ” کیوٹیز” کی ریلیزترکی میں روک دی ہے۔

نیٹ فلکس نے فلم کی ریلیزروکنے کا اقدام ترک حکومت کی جانب سے دھمکی کے بعد کیا۔ فلم میں نوعمر مسلم لڑکی کو انتہائی بولڈ کردار میں دکھائے جانے پر دنیا بھرمیں نیٹ فلکس کو تنقید کا سامنا ہے۔

کیوٹیزکی کہانی افریقی ملک سینیگال کے پناہ گزین خاندان کی 11 سال کی مسلمان بچی کے گرد گھومتی ہے، فلم میں ان رجحانات کودکھایا گیا جس کا سامنا بلوغت کی عمرکو پہنچنے والوں کو کرنا پڑتا ہے۔

مسلمان خاندان کی اس 11 سالہ بچی کے والد دوسری شادی کرچکے ہیں جبکہ گھرمیں دیگرمسائل بھی ہیں جس سے یہ بے راہ روی کا شکار ہوکراپنے خاندان سے بغاوت پر اتر آتی ہے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ہم عمر دیگرفرانسیسی بچیوں کے ساتھ دوستی کے بعد آزاد ماحول میسر ہونے کے بعد یہ نوعمرلڑکی بولڈ ڈانس لڑکوں سے دوستی اور فحش حرکات پراترآتی ہے۔ دوستی کرنے والے لڑکے عمر میں بڑے ہیں جو ان کی حرکات کو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیتے ہیں۔

ترکی کی ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن ہائی کونسل (آر ٹی یو کے) نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم اپنے ملک میں ریلیز کرنے سے روکا تھا۔ اب اسٹریمنگ سروس نے9 ستمبر کو “کیوٹیز” کو دنیا کے متعدد ممالک میں ریلیزکرتے ہوئے ترکی میں اس کی ریلیزروک دی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ترجمان نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ ہم نے ترک میڈیا ریگولیٹرادارے کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے فلم کی نمائش روک دی۔

اس سے قبل پاکستانی اداکارحمزہ علی عباسی احتجاجاً نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرچکے ہیں۔ ٹوئٹرپر اپنی پوسٹ میں انہوں نے نیٹ فلکس کی رکنیت منسوخی سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ ” دنیا بھرسے مذمت کے باوجود نیٹ فلکس نے فلم “کیوٹیز” ریلیزکردی ۔
میں زیادہ نہیں تو بس یہ کر سکتا ہوں کہ نیٹ فلکس کی سبسکرپشن منسوخ کر دوں” ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube