Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عاصم اظہرکانیا گانا “تصویر”چھاگیا

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

گلوکارعاصم اظہر کے دو روز قبل ریلیز ہونے والے نئے گانے “تصویر” نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

چند روزقبل عاصم اظہر نے نیا گانا گاتے ہوئے انسٹا پرایک مختصرویڈیو شیئرکی تھی۔ گانے کی شاعری تو اداس کردینے والی ہے ہی لیکن ان کے مداحوں کیلئے چونکا دینے والی بات عاصم کوروتے دیکھنا تھا۔

عاصم نے گانے کا لنک ان بولوں کے ساتھ شیئر کیا ” تم تھے وہ اجنبی، تھے سامنے لاپتہ ۔۔۔ جتنا ملتے گئے ، ہوتے گئے ہم جُدا”۔

انسٹاگرام پرفالوورز نے اس گانے کو بیحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے، گانے میں پہلی عاصم اظہر کا ایک نیا روپ دیکھنے کوملا جس پربہت سے صارفین نے تو اس جذب سے روتے ہوئے گانا گانے کو ہانیہ کے ساتھ تعلق ختم ہونے کا نتیجہ قرار دے دیا۔

ہانیہ کے بعد عاصم اظہرنے بھی تعلق کی وضاحت کردی

عاصم کے اس گانے کی کمپوزیشن قاسم اظہرکی ہے جبکہ بول عمران رضا نے لکھے ہیں اور ویڈیو ڈائریکٹر فہد نورہیں۔

اداکارہ عشنا شاہ نےعاصم کو بچہ کہتے ہوئے گانے کی شاعری اورگائیکی کو قاتلانہ قراردیا جس پرگلوکار کے مداحوں نے لکھا “بچہ آپ سے بڑاہے”۔

عاصم کی والدہ اداکارہ گل رعنا نے اپنے تبصرے میں لکھا “میں تو صحیح سے تعریف بھی نہیں کرتی کہ ایسالگتا ہے اماں ہو اس لیے کہہ رہی ہوں لیکن بیٹا میں ضرور کہوں گی کہ تم ایک حقیقی اسٹارہو۔ بہترین تاثرات کے ساتھ ایک اور خوبصورت گانا “۔

ماڈل مہرین سید، نادیہ حسین، گلوکارہ عینی خالد سمیت بہت سی شوبز شخصیات نے اس گانے کو بیحد پسند کرتے ہوئے تعریف کی۔

بیشتر ٹوئٹرصارفین کو بھی یہ گانا اپنے دل کی آواز لگا۔

اس سے قبل عاصم کے 2 گانوں “سوہنیا اور “تم تم ” بھی بہت پسند کیا گیا تھا جبکہ مئی میں عاصم اظہر کا گانا “جو تو نہ ملا ” یوٹیوب پر100 ملین کلب میں شامل ہوچکا ہے۔

یہ عاصم کا دوسرا گانا تھا جسے یو ٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس سے قبل کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں مومنہ مستحسن کے ساتھ گایا جانے والا گانا “تیراوہ پیار ” بھی 100 ملین کلب میں شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube