Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

منیب بٹ کوفلم”گھبرانا نہیں ہے”میں دیکھیے

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

تصویر: سی پرائم انسٹاگرام

وزیراعظم عمران خان کا ایک جملہ “گھبرانا نہیں ہے” عوام میں بیحد مقبول ہے، غالبا اسی جملے سے متاثر ہو کربنائی جانے والی مختصرفلم آپ جلد دیکھ سکیں گے۔

فلم “گھبرانا نہیں ہے” 18 ستمبرکو اسٹریمنگ سروس سی پرائم پر ریلیز کی جارہی ہے، جس کے مرکزی کرداروں میں منیب بٹ، نورین گلوانی اور سیف حسن شامل ہیں۔

سی پرائم نے انسٹاگرام پرمنیب بٹ کی مختصرویڈیوشیئرکی جس میں فلم کے حوالے سے تفصیلات بتا رہے ہیں۔

منیب بٹ نے کہا” یہ حیرت انگیز ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں نے ایسی چیز پاکستان میں پہلے کم دیکھی ہوگی۔ یہ بہت پرجوش، تھرلر اور ہارر مختصر فلم ہے جو آپ جلد ہی سی پرائم پردیکھ سکتے ہیں”

فلم کا آفیشل پوسٹرجاری کردیا گیا ہے جسے انٹرٹینمنٹ انسٹا پیج سیلیب ڈھابہ نے بھی شیئر کیا۔

اس سے قبل اداکار، رائٹراور ٹی وی ہوسٹ واسع چوہدری بھی ” گھبرانا نہیں ہے” کے نام سے شو شروع کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے واسع نے لکھا تھا “گھبرانا نہیں ہے، یہ لائن ہرپاکستانی کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ میں اپنے شو میں تمام مہمانوں سے یہی کہنے والا ہوں۔ جلد آرہا ہے”۔

اداکارہ صبا قمر بھی ” گھبرانانہیں ہے” کے ٹائٹل سے بننے والی فلم میں کام کررہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube