Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر نے فالوورز بڑھانے کیلئے شوہر کو ماردیا، ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

رحیم یار خان میں بیوی نے فالوورز بڑھانے کیلئے ٹک ٹاک پر شوہر کے ہلاک ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کردی جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوگئی۔

یہ واقع لیاقت پور کے علاقے میں ٹک ٹاک اسٹار بیوی نے فالوورز بڑھانے کیلئے اپنے شوہر عادل راجپوت کی کار ایکسڈنٹ میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

جس کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کیلئے ٹک ٹاک اسٹار عادل کے گھر کے باہر پہنچ گئی جب عادل کو زندہ پایا تو شہریوں کے رنگ اڑ گئے۔

جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات مجروح کرنے عادل اور اسکی بیوی پر قانونی کاروائی کی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube