Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پی ٹی وی نے620کاچیک دینےپر راشدمحمودسےمعافی مانگ لی

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: فیس بُک

پاکستان ٹیلی ویژن منیجمنٹ نے سینیئر آرٹسٹ راشد محمود کو 620 روپے کا چیک بھیجے جانے پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

راشد محمود نے ٹوئٹرپر ایک ویڈیو لنک شیئرکرتے ہوئے مداحوں کوبتایا کہ اتنی کم رقم کا چیک بھجوانے پر پاکستان ٹیلیوژن نیٹ ورک کی مینجمنٹ نے معافی مانگ لی ہے۔

راشد محمود نے اس حوالے سے کہا کہ میرے ساتھ موجود مینجر اورپروڈیوسر میرے بچوں جیسے ہیں . احتجاج اِن کیخلاف نہیں بلکہ اس سسٹم کے خلاف تھا کہ آخراسے چلانے والا کون ہے جنہیں مجھے 20 ہزار روپے دیتے ہوئے تکلیف ہو رہی ہے اور اُسی ٹیم کے دوسرے افراد کو 2، 2 لاکھ روپے کا چیک دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس بہت سی مثالیں موجود ہیں ، جب چاہوں سب کے نام سامنے لاسکتا ہوں۔ اس چیک سے مجھے انتہائی تکلیف ہوئی جو یان بھی نہیں کرسکتا، ایسا لگا جیسے میری برسوں کی محنت کوروند دیا گیا۔ میں ان کی معافی قبول کرتا ہوں لیکن میرے اندرکا راشد محمود یہ معافی قبول نہیں کررہا ہے۔

اداکارنےمزید کہا کہ میرے بچوں نے مجھ سے معافی مانگ لی ہے تو میرے گلے شکوے دور ہوگئے ہیں۔ پی ٹی وی کے ساتھ پاکستان جُڑا ہوا ہے اورجہاں پاکستان کا نام ہوگا میں اپنا مفاد چھوڑدوں گا۔ انہوں نے اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے اور اس معاملے میں ساتھ دینے والے سبھی افراد کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی نے راشد محمود کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر صرف 620 روپے کا چیک دیا تھا جس پر انہوں نے احتجاجا پی ٹی وی کے ڈراموں اور پروگرامز میں کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میرا مدرانسٹیٹیوٹ ہے، پی ٹی وی ان لوگوں کو نواز رہا ہے جن کا شوبز سے تعلق بھی نہیں ۔ یہ چیک بھیج کر میری سالوں کی خدمات کی تضحیک کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube