Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

یہ عمران ہاشمی ہی ہیں

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: ٹوئٹر

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے بولڈ ہیرو سمجھے جانے والے عمران ہاشمی کی ایک تصویر وائرل ہے جس میں انہیں پہچاننا خاصا مشکل ہے۔

اس تصویرکو گزشتہ روز اداکار نے خود ٹوئٹرپرشیئرکیا جس میں بڑھے ہوئے بالوں اور داڑھی کے ساتھ آنکھوں پر چشمہ اور گلے میں موٹی سی چین پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

عمران ہاشمی کا یہ بدلا ہواروپ ان کی نئی آنے والی فلم “حرامی” کیلئے ہے اور یہ تصویر ان کے کردار کی پہلی جھلک کے طور پرریلیز کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا اوربھارت کے اشتراک سے بنائی جانے والی اس فلم کے ڈائریکٹرشیام میدراجو ہیں ۔ فلم اکتوبر 2020 میں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایتکار شیام نے بتایا کہ حرامی ممبئی کی گلیوں اور کچی آبادیوں میں محبت کی ایک آفاقی کہانی ہے، جس کی شوٹنگ وکٹوریہ ٹرمینس ، بومبے سینٹرل اور دیگر ٹرینوں اسٹیشنز پرکی گئی۔ اس کیلئے امریکا، ڈنمارک، ساوتھ افریقہ سے 200 سے زائِد انٹنیشنل کریو نے حصہ لیا۔ یہ عالمی پروڈکشمن دھراوی کی کچی آبادیوں میں اور محمد علی روڈ کی پرہجوم سڑکوں پربھی فلمائی گئی۔

 

انہوں نے کہا کہ فلم میں عمران ہاشمی “ساگربھائی” کا کردار ادا کررہے ہیں جو انگریزی کے ٹیچرسے گینگ لارڈ بن جاتا ہے۔ یہ ایک پیچیدہ کردار تھا اور عمران نے آج تک جو کردارادا کیے ان کے مقابلے میں میرے اور عمران کیلئے ایک حقیقی چیلنج تھا۔

سال 2003 میں کیرئیر کا آغاز کرنے واے عمران ہاشمی کو 2005 بولڈ تھرلرفلم “مرڈر” سے صحیح معنوں میں شہرت حاصل ہوئی ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube