Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

محسن عباس نےمداحوں کی الجھن سلجھا دی

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago

سماء ڈیجیٹل

حال ہی میں اداکارمحسن عباس حیدرکی ایک تصویردیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شاید انہوں نے نکاح کرلیا ہے ، لیکن ان کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کی الجھن کو سلجھادیا ہے۔

محسن نے شادی بیاہ کے فوٹو شوٹ کا ایک مقبول پوزبنائے ہوئے تصویرشیئرکی تھی جس میں چہرے واضح نہیں تھے، اداکارنے کیپشن میں ” کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آنے والے ڈرامے میں میری ہیروئن کون ہیں؟ ” لکھتے ہوئے آپشنزمیں اداکارہ مریم نور،کرن حق اور نازش جہانگیرکو ٹیگ کیا تھا۔

پوسٹ پربیشترکا پہلا تبصرہ یہی تھا کہ یہ تصویر غالبا محسن کے نکاح کی ہے لیکن زیادہ ترصارفین نےکرن حق کا نام لکھاتھا۔ محسن کی حالیہ انسٹاپوسٹس میں انہوں نے ان تینوں اداکاراوں کے ساتھ تصاویرشیئرکی ہیں جس میں ان کا اندازالگ لیکن پوزایک ہی ہے۔

دلہن کے روپ میں تو کرن حق ہی محسن کے ساتھ ہیں، مریم نور نارمل گیٹ اپ میں ہیں جبکہ نازش جہانگیر بھی خاصی تیارنظرآرہی ہیں۔ خاص بات تینوں تصاویرکیلئے محسن کے شاعرانہ کیپشن ہیں۔

یہ تصاویر دراصل محسن کے 2 نئے آنے والےڈرامہ سیریلز ” گھمنڈی ” اور “دل تنہا تنہا” کی ہیں ۔

سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے محسن نے بتایا کہ ڈرامہ گھمنڈی ایکسپریس ٹی وی پر نشرکیاجائے گا جس میں محسن کے ساتھ نازش جہانگیر اور مریم نور ہیں جبکہ ہم ٹی وی کیلئے بنائے جانے والے دل تنہا تنہا میں محسن کے مقابل کرن حق اور نازش جہانگیر ہیں۔

دل تنہاتنہا میں محسن نے عدیل نامی نوجوان کا منفی کردارادا کیا ہے۔

ڈرامہ ” گھمنڈی” کے ہدایتکارسہیل جاوید ہیں جبکہ اسے معروف اداکارعدنان صدیقی نےپروڈیوس کیا ہے جبکہ مومل پروڈکشن کے ڈرامے دل تنہا تنہا کی رائٹر مصباح علی سید اور ڈائریکٹرعلی مسعود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube