Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حمزہ علی عباسی نےاحتجاجاً نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کردی

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے احتجاجاً نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کر دی۔

حمزہ علی عباسی نے ‘کیوٹیز’ نامی فلم ریلیز کرنے پر نیٹ فلکس سے اپنی سبسکرپشن ختم کردی ۔

ٹوئٹرپر اپنی پوسٹ میں انہوں نے نیٹ فلکس کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مذمت کے باوجود نیٹ فلکس نے کیوٹیز فلم ریلیز کر دی ہے۔

حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ میں زیادہ نہیں بس یہی کر سکتا ہوں کہ نیٹ فلکس کی سبسکرپشن منسوخ کر دوں۔

دو ہفتے قبل فلم کا ٹریلر جاری کرنے پر حمزہ عباسی نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ اگر نیٹ فلکس 11 سالہ بچوں کو جنسی طور پر پرکشش بنا کر پیش کرنیوالی متنازع ویڈیو کو نہیں ہٹائے گا تو میں اپنی نیٹ فلکس کی سبسکرپشن منسوخ کر دوں گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube