Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عاصم اظہرکےمداح نئے گانےمیں انہیں روتادیکھ کراُداس

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

لاک ڈاون کے دوران سب سے زیادہ ایکٹو رہتے ہوئے کئی نئے گانے ریلیز کرنے والے عاصم اظہرمداحوں کیلئے ایک بارپھر کچھ نیا لارہے ہیں۔

عاصم نے انسٹا پرمختصر ویڈیو شیئرکی جس میں نئے گانے کے بول سنے جاسکتے ہیں، گانے کی شاعری تو اداس کردینے والی ہے ہی لیکن عاصم نے اسے گایا بھی پورے جذب کے ساتھ ہے۔ ویڈیو میں گلوکارکوروتا دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

tum thay wo ajnabi, thay saamne laapata, jitna milte gaye hote gaye tum juda… ♥️ #newsong

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on Sep 10, 2020 at 6:10am PDT

گلوکار کے مداحوں نے تبصروں میں اس نئے گانے کو بھی پسند کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو روتا نہیں دیکھ سکتے۔

یہ گانا اداکارہ صبا قمر کو بھی اچھا لگا اور انہوں نے دل کی شکل والے ایمو جی کے ساتھ تبصرہ کیا ” اُف”۔

اس سے قبل عاصم کے 2 گانوں “سوہنیا اور “تم تم ” بھی بہت پسند کیا گیا تھا۔

سوہنیا پر زبردست ردعمل کے جواب میں ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عاصم کا کہنا تھا کہ جب میں نے ایک سال پہلے یہ بنایا تھا تو کسی وجہ سے میں نے سوچا تھا کہ یہ کبھی ریلیز نہیں ہوگا کیونکہ ہم ہر وقت کوشش کرتے ہیں کہ نئے چیلنجز کا سامنا کریں۔

مئی میں عاصم اظہر کا گانا “جو تو نہ ملا ” یوٹیوب پر100 ملین کلب میں شامل ہوچکا ہے۔ کنال ورما کے لکھے گئے گانے پر دھن عاصم اظہر نے ترتیب دی تھی، گاناای ایم آئی ریکارڈ کے تعاون سے 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ عاصم کا دوسرا گانا تھا جسے یو ٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس سے قبل کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں مومنہ مستحسن کے ساتھ گایا جانے والا گانا “تیراوہ پیار ” بھی 100 ملین کلب میں شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube