Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میرے بچے میری طاقت ہیں،عائزہ خان

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ میرے بچوں سے بڑھ کر میرے لیے کچھ بھی نہیں۔

انسٹا پوسٹ میں عائزہ نے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی ، اداکارہ نے کیپشن میں اپنی زندگی میں بچوں کی اہمیت بتاتے ہوئے ان سے پیار کااظہار کیا۔

عائزہ نے لکھا “میرے لئے یہ بیان کرنا ناممکن ہے کہ میں ان دو فرشتوں سے کتنا پیارکرتی ہوں اوران کے مستقبل کے حوالے سے کتنی کوششیں کررہی ہوں “۔

اپنے بچوں سے پیارکا اظہارکرنے والی عائزہ نے انہیں اپنی طاقت قراردیتے ہوئے لکھا ” یہ مجھے اپنی بڑی لڑائیاں لڑنے اور رکاوٹوں کا سامناکرنے کیلئے طاقت دیتے ہیں “۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بچے ہمیشہ سے ان کی پہلی ترجیح  ہیں جن سے بڑھ کر ان کیلئے کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے لکھا ” میری فیملی ، میری زندگی کا پیار ہے”۔

اس سے قبل عائزہ نے بطورایک سیلیبرٹی ماں اپنی روز مرہ کی روٹین شیئرکرتے ہوئے بتایا تھاکہ انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

عائزہ خان نے سیلیبرٹی ماں ہونے کے چیلنجز بتادیے

اپنے معمولات تفصیل سے بتانے والی عائزہ نے اعتراف کیا تھا کہ بعض اوقات یہ سب کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیارکی مقدار مجھے سپرویمن بنا دیا ہے اور مجھے اتنی ہمت دی ہے کہ میں کام کروں اور خواب دیکھوں۔

عائزہ اور دانش کی شادی اگست 2014 میں ہوئی تھی۔ اس جوڑی کے 2 بچے حورین اور ریان ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube