احسن خان اورامرخان ڈرامہ”قیامت”میں ایک ساتھ

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 11, 2020 | Last Updated: 11 months ago

اداکاراحسن خان اورامرخان ڈرامہ سیریل ” قیامت” میں ایک دوسرے کے ساتھ نظرآئیں گے۔

قیامت کو سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کےتحت عبد اللہ کادوانی پروڈیوس کریں گے۔ ڈائریکشن علی فیضان انچن نے دی ہیں جبکہ ڈرامے کی کہانی ثروت نزیر نے تحریر کی ہے۔

احسن اور امرخان کے علاوہ نیلم منیر، ہارون شاہد اور نوشین احمد حسن بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

سیریل جیو ٹی وی پر نشرہوگا لیکن فی الحال ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ” بیلا پور کی ڈائن ” میں نیلو کا کردارادا کرنے والی امرخان جلد بڑے پردے پربھی نظرآئیں گی۔ ان کی پہلی فلم “دم مستم ” ہے جس کے ہدایتکارمحمد احتشام الدین ہیں اور کہانی خود امر نے ہی تحریر کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube