Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

علی گل پیرنےنعمان اعجازاورعفت عمرکی پیروڈی کرڈالی

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago

گانا ” وڈیرے کا بیٹا” فیم اورمشہورشخصیات کی نقالی کرنےوالے علی گل پیرنے اس بارنعمان اعجازاور عفت عمر کا انتخاب کیا ہے جس کی وجہ ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد اداکار پر کی جانے والی تنقید ہے۔

اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے طرزعمل کو دوغلا قراردیا گیا۔

علی گل پیرنےانسٹا اورٹوئٹر پرشیئرکی جانے والی ویڈیو میں نعمان اعجاز کے ساتھ ساتھ عفت عمر کی بھی نقالی کی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا ” ہرپاکستانی کے 2 رخ ہوتے ہیں، وہ ایک منٹ کے اندردیکھیے “۔ علی گل پیر کے ہیش ٹیگر کے ساتھ ” می ٹو” اور “مرد لاجک” کو اجاگرکیا۔

دونوں کے مکالوں پر ان کے بھرپور تاثرات کو مداحوں نے اپنے تبصروں میں سراہا۔

یہ انٹرویوایک سال قبل اگست 2019 میں نشرہواتھا جس کا ایک ڈیڑھ منٹ کا کلپ حال ہی میں وائرل ہوا۔ نعمان اعجاز ایک سوال کے جواب اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ خوبصورت خواتین کے عشق میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور اتنے اچھے اداکار ہیں کہ اہلیہ کوعلم ہی نہیں ہونے دیتے۔ جس کے بعد عفت عمر ہنس کر ان سے ایسی کامیاب زندگی گزارنے کے گُرمانگتی ہیں۔ ہنستے ہوئے اس موضوع پربات کرنے والے نعمان اعجاز بعد ازاں “می ٹو” مہم کے حوالے سے کہتے ہیں کہ یہ می ٹو، ہی ٹو، شی ٹو سب دین سے دوری کی وجہ سے ہورہا ہے۔

ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو بڑھاوا نہیں دینا چاہتے۔لوگوں کو گالیاں نکالنے دیں اور اپنے ذہنوں کو گندا کرنے اور کڑھنے دیں۔ یہ پاکستانیوں کی عادت ہے، ان کو اپنی زندگیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور کوئی اپنے گریبان میں نہیں جھانک رہا، بس دوسرے پر انگلی اٹھانے کی عادت ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جو کہنا ہے کہنے دیں۔ میری ذات کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں جانتا ہوں اور میرا رب جانتا ہے، مجھے کسی انسان کو وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube